ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

قومی اسمبلی میں یوم استحصال کشمیر سے متعلق قرارداد متفقہ طور پر منظور

قومی اسمبلی میں یوم استحصال کشمیر سے متعلق قرارداد متفقہ طور پر منظور
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:قومی اسمبلی نے یومِ استحصالِ کشمیر کے موقع پر بھارت کے 5 اگست 2019 کے غیر آئینی اقدامات کے خلاف متفقہ طور پر قرارداد منظور کر لی۔یہ قرارداد وفاقی وزیر برائے امورِ کشمیر، امیر مقام نے ایوان میں پیش کی، جس میں بھارتی اقدامات کی سخت مذمت کی گئی۔

 قرارداد کے اہم نکات کے مطابق  ایوان بھارت کے 5 اگست 2019 کے غیر قانونی اور یکطرفہ اقدامات کو جنیوا کنونشن کی خلاف ورزی قرار دیتا ہے۔مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی مظالم اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی بھرپور مذمت کی گئی۔
قرارداد میں آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان سے متعلق بھارتی بیانات کو مداخلت قرار دے کر مسترد کر دیا گیا۔
ایوان نے مطالبہ کیا کہ  اقوامِ متحدہ کی قراردادوں پر عملدرآمد کیا جائے۔اقوامِ متحدہ کے مبصرین کو مقبوضہ کشمیر جانے کی فوری اجازت دی جائے تاکہ وہاں انسانی حقوق کی صورت حال کا جائزہ لیا جا سکے۔