علی ساہی:آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا کہنا تھا پنجاب پولیس مقبوضہ جموں و کشمیر کی عوام کی جدوجہد کو سلام پیش کرتے ہیں ،پنجاب پولیس گزشتہ کئی دہائیوں سے جاری بھارتی غاصبانہ قبضے کی مذمت کرتے ہیں۔
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا کہنا تھا کہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کی بھی پرزور مذمت کرتی ہے، مقبوضہ کشمیر کی عوام آزادی، حق خودارادیت اور بقا کی جنگ لڑ رہے ہیں۔
صوبہ بھر میں 10 ہزار سے زائد پولیس افسران و اہلکار تعینات ہیں،یوم استحصال کشمیر پر منعقدہ ریلیوں سمیت پروگراموں کو فول پروف سکیورٹی فراہم کی جا رہی ہے۔
یوم استحصال کشمیر ریلیز اور اے کیٹگری پروگراموں پر اضافی نفری تعینات ہے،یوم استحصال کشمیر پر شہروں کے داخلی و خارجی راستوں پر چیکنگ بڑھائی جائے۔