لاہور پولیس اور سیف سٹیز اتھارٹی کا پتنگ بازوں کے خلاف مشترکہ آپریشن

لاہور پولیس اور سیف سٹیز اتھارٹی کا پتنگ بازوں کے خلاف مشترکہ آپریشن
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

علی ساہی : لاہور پولیس اورپنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کا پتنگ بازوں کے خلاف مشترکہ آپریشن ، سیف سٹیز کی نشاندہی پر کاہنہ پولیس نے3پتنگ فروشوں کو گرفتار کرلیا اور ایک ہزار پتنگیں برآمد کرلی گئیں۔
 پولیس آپریشن میں سیف سٹیز کیمروں کی مدد سے پتنگ فروشوں کی لوکیشن ٹریس کی گئی۔تھانہ کاہنہ کی حدود سے ڈرائیورسرفراز کے ساتھ ملزمان اویس اور طلحہ کو گرفتار کیا گیا جن سے پتنگیں برآمد کر کے مقدمہ درج کرلیا گیا۔ایس پی احمد زنیر چیمہ کا کہنا تھا خونی کھیل کی کسی صورت اجازت نہیں دی جا سکتی۔پتنگ فروشوں اور پتنگ بازوں سے آہنی ہاتھوں نمٹا جا رہا ہے۔