ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

معروف کھلاڑی کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

معروف کھلاڑی کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

مانیٹرنگ ڈیسک: ورلڈ کپ سے قبل انگلش ٹیم کو بڑا دھچکا لگ گیا، انگلینڈ کے مایہ ناز اوپنر ایلکس ہیلز نے انٹرنیشنل کرکٹ سے اچانک ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔

سماجی رابطے کی سائٹ انسٹاگرام پر ایلکس ہیلز نے پوسٹ میں لکھا کہ فوری طور پر بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائر ہونے کا فیصلہ کرلیا ہے، انگلینڈ کیلئے تینوں فارمیٹ میں 156 انٹرنیشنل میچز کھیلا اعزاز کی بات ہے۔

انہوں نے مزید لکھا کہ انگلیںڈ کیلئے کھیلتے ہوئے زندگی بھر کیلئے کچھ بہترین دوست اور یادیں بنائی ہیں البتہ میرے خیال میں اب آگے بڑھنے کا صحیح وقت ہے۔

نگلینڈ کیلئے ہیلز نے اپنا آخری میچ 2022 کے ٹی20 ورلڈکپ کے فائنل میں پاکستان کے خلاف میلبرن میں کھیلا تھا اور ٹرافی اپنے نام کی تھی۔

انگلش کرکٹر نے ٹی20 ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں 47 گیندوں پر 86 رنز کی اننگز کھیلی تھی اور بھارت کے خلاف 10 وکٹوں کی شکست میں اہم کردار ادا کیا تھا۔ انہوں نے 11 ٹیسٹ، 70 ون ڈے اور 75 ٹی20 میں انگلینڈ کی نمائندگی کی۔

دوسری جانب ایلکس ہیلز پر ماضی میں منشیات کے استعمال کے علاوہ ساتھی کھلاڑی بین اسٹوکس سے لڑائی کے قصے بھی منظر عام پر آئے تھے، جس کے بعد دونوں کھلاڑیوں کو ٹیم سے باہر کردیا گیا ہے۔

جارحانہ انداز کے بیٹسمین نے 75 ٹی20 انٹرنیشنل میچوں میں 30.95 کی اوسط سے 2074 رنز بنائے، اس فارمیٹ میں انہوں نے ایک سنچری اور 12 نصف سنچریاں بنائیں۔ 70 ون ڈے میچوں میں 6 سنچریوں اور 14 نصف سنچریوں کی مدد سے 37.79 کی اوسط سے 2419 رنز بنائے ہیں جبکہ 11 ٹیسٹ میچوں میں 5 نصف سنچریوں کی مدد سے صرف 573 رنز (27.28 کی اوسط سے) بنا سکے۔