سرکاری کوٹے کا آٹا اوپن مارکیٹ میں فروخت کرنے کا انکشاف  

آٹا سرکاری کوٹہ،اوپن مارکیٹ،فروخت،بستی سیدن شاہ،سٹی42
کیپشن: Flour bags,file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(راؤ دلشاد )شہر میں ایک طرف اوپن مارکیٹ میں آٹے کی قلت دوسری جانب سرکاری سبز تھیلوں کا آٹا سفید بیگز میں پیک کرکے اوپن مارکیٹ میں فروخت کرنے کا انکشاف ،آٹا ڈیلرز نے سرکاری کوٹے کا آٹا اوپن مارکیٹ میں فروخت کرنا معمول بنا لیا۔
بستی سیدن شاہ میاں میر کے علاقے میں آٹا ڈیلر کو رنگے ہاتھوں دھر لیاگیا ،سرکاری سبزتھیلوں والےسبسڈائزڈ آٹے کو سفید تھیلوں میں پیک کیاگیا۔

ڈی ایف سی لاہور کی ٹیم نے ریڈ کی تو جاوید اقبال آٹا ڈیلر کو رنگے ہاتھوں دھر لیاگیا۔ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر کی مطابق جاوید اقبال کو جاری کیے گئے آٹا لائسنس کو منسوخ کیا جائے گا۔سرکاری آٹے کو اوپن مارکیٹ میں تبدیل کرکے اوپن مارکیٹ میں فروخت کرنے پر مقدمہ درج کرایا جائے گا۔