سمندر میں تیر کر مکہ پہنچنے کی کوشش کرنیوالے نوجوان کیساتھ کیا ہوا؟

سمندر میں تیر کر مکہ پہنچنے کی کوشش کرنیوالے نوجوان کیساتھ کیا ہوا؟
کیپشن: سمندر پار کرنے والا نوجوان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : یہ تو سنا تھا کہ لوگ بائیسکل پر پیدل یا بس پر حج کرنے جاتے ہیں لیکن ملائیشین حکام نے ایک ایسے نوجوان کو حراست میں لیا ہے جو کہ بذات خود  سمندر میں تیر کر مکہ جانے کی کوشش کر رہا تھا۔

ایک رپورٹ  کے مطابق 28 سالہ نوجوان نے تانجونگ شہر کے ساحل سے سمندر میں چھلانگ لگا دی تھی اور اسے کچھ دیر بعد پولیس نے سمندر میں تیرنے کے دوران حراست میں لے لیا تھا۔ یادرہے ملائیشیا اور سعودی عرب کے ساحلوں کے درمیان فاصلہ 4 ہزار 455 ناٹیکل میل [8250 کلومیٹر] کی دوری پر واقع ہے۔

ملزم کا کہنا ہے کہ وہ مکہ جانے کی کوشش کر رہا تھا جبکہ حکام کے مطابق متاثرہ شخص کو پنانگ ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے اور اس کا ذہنی توازن چیک کیا جارہا ہے۔ پولیس یہ معلوم کرنے کی کوشش کر رہی ہے کہ آخر اس شخص نے تیر کر مکہ جانے کا فیصلہ کیوں کیا۔

قبل ازیں اسی شخص نے لاک ڈاؤن کے دوران سمندر کو پار کر کے دوسرے جزیرے پر رہنے والے اپنے دوست کو ملنے کی کوشش بھی کی تھی۔