ایامِ عزاداری کیلئےگائیڈ لائن جاری

ایامِ عزاداری کیلئےگائیڈ لائن جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جمال الدین جمالی) کرونا وائرس کا خطرہ ، شیعہ عالم اورآیت اللہ سستانی نےایام عزاداری کےلئےگائیڈ لائن جاری کردی۔

کرونا وائرس کے خطرے کے پیشِ نظرشیعہ عالم اورآیت اللہ سستانی کی جانب سے جاری کردی،  گائیڈ لائنز میں کہا گیا ہے کہ محرم الحرام میں شہری اپنے اپنے گھروں میں مجالس کا اہتمام کریں، شہری گھروں میں جمع ہوکر مجالس سنیں، جہاں کرونا کےخدشات نہ ہوں عمومی مجالس میں کرونا وائرس سے بچاؤ کی تمام احتیاطی تدابیراختیارکی جائیں۔
وائرس کے پھیلاؤ کوروکنےکےلئے ماسک اورسینیٹائزر کا استعمال یقینی بنایاجائے، مجالس کے منتظمین ایس او پیز کے مطابق لوگوں کو امام بارگاہ آنے کی اجازت دیں۔ محرم الحرام میں عزاداری کے لئے چوک چوراہوں میں سیاہ پرچم "علم" لہرائے جائیں۔

محرم الحرام میں ٹیلی ویژن اور انٹرنیٹ پرپروگرامز کو بڑھادیاجائے  اور کرونا وباء کی وجہ سے ایک جگہ اکٹھے ہونے سے گریز کیا جائے،  شہری مجالس کے انعقاد میں حکومتی ہدایات پر سختی سے عملدرآمد کریں۔

Malik Sultan Awan

Content Writer