سٹی 42 :معروف اداکارہ وینا ملک بھارت کی جانب سے معصوم کشمیریوں پر کئے جانے والے ظلم کے خلاف آواز بن کر میدان میں آگئیں۔ وینا ملک نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کشمیر کے بزرگ حریت رہنما سید علی گیلانی کی ٹوئٹ شیئر کی اور ساتھ ہی اداکارہ نے بھارتی فوج کی جانب سے نہتے کشمیریوں پر ڈھائے جانے والے مظالم پر مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ہم سب کو ایک ساتھ ملکر چلنا ہوگا۔
وینا ملک نے اپنی ٹوئٹ میں کہا کہ تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد جو انسانیت پر یقین رکھتے ہیں انہیں ساتھ ملنا ہوگا۔ ہم مل کر جانیں بچاسکتے ہیں۔ ہر آواز کی اہمیت ہے خواہ آپ کوئی بھی ہو اور کہیں سے بھی تعلق رکھتے ہوں۔
کشمیر بھی لینگے لداخ بھی لینگے دہلی اور گجرات بھی لینگے دشمن کا سینا پھاڑ کر لینگے pic.twitter.com/gfVUIy74yu
— VEENA MALIK (@iVeenaKhan) August 4, 2020
اداکارہ نے اپنی ایک اور ٹوئٹ میں کہا کہ بھارتی فوج ظلم و جبر سے کشمیریوں کو حق خود ارادیت سے نہیں روک سکتی کیوں کہ آزادی کشمیری عوام کا بنیادی حق ہے۔ فورسز کا استعمال کرکے کوئی بھی کشمیریوں کو بنیادی حقوق حاصل کرنے سے نہیں روک سکتا۔
Surge in India’s genocidal/ oppressive tactics has exacerbated deprivation/ political alienation of Kashmiris giving new impetus to indigenous freedom movement in IIOJK. World is getting more aware on siege of IIOJK by Indian forces.This would change the tide.#IIOJKUnderSiege
— VEENA MALIK (@iVeenaKhan) August 5, 2020
واضح رہے کہ سید علی گیلانی نے حال ہی میں ایک ٹوئٹ کی تھی جس میں انہوں نے کہا تھا کہ بھارت مقبوضہ کشمیرمیں انسانی تاریخ کا بڑا قتل عام کرنے والا ہے، دنیا بھر کے مسلمان ہمیں بچانے کے لیے آگے آئیں، ہم سب مرگئے اور آپ خاموش رہے تو اللہ کو جواب دینا ہوگا۔