( در نایاب ) عید الاضحیٰ الاؤنس چار ہزار سے بڑھا کر پانچ ہزار کردیا گیا۔
ایم ڈی واسا سید زاہد عزیز نے اس سے قبل عید الاؤنس چار ہزار دینے کی منظوری دی تھی۔ واسا کی شیر یونین کی جانب سے 9 ہزار عید الاؤنس کا مطالبہ کیا گیا تھا جس پر ایم ڈی واسا نے ایک ہزار روپے اضافے کے بعد پانچ ہزار دینے کی منظوری دے دی۔ ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن ملک مشتاق ٹوانہ نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔