(سٹی 42) شاہدرہ چوک کی ری ڈیزائننگ عوام کیلئےعذاب بن گئی، شاہدرہ چوک پرٹریفک کا شدید اژدھام مچ گیا جس کی وجہ سے گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔
شاہدرہ چوک میں تعمیراتی کاموں کے باعث شہریوں کے مسائل مزید بڑھ گئے، راوی روڈ اور بیگم کوٹ سمیت اطراف کی سڑکوں پر ٹریفک جام کے باعث شہری خوار ہونے لگے،تعمیراتی کام کی وجہ سے شاہدرہ چوک پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگی رہتی ہیں، شہری منٹوں کا سفر گھنٹوں میں طے کرنے لگے۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ تعمیراتی کام سے ٹریفک کا بہاؤ متاثر نہیں ہونا چاہیے، متبادل انتظام کیا جائے۔