شاہدرہ میں خون سفید ہوگیا، بھائی نے بھائی کی جان لے لی

شاہدرہ میں خون سفید ہوگیا، بھائی نے بھائی کی جان لے لی
کیپشن: City42 - Brother kills brother
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عیشہ خان) شاہدرہ میں بھینس باندھنے کے تنازعہ پر چھوٹے بھائی نے بڑے بھائی کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔ پولیس نے لاش مردہ خانے منتقل کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا۔

خبر پڑھیں۔۔ننھی زینب سمیت دیگر بچیوں کا قاتل جنسی درندہ عمران کیفر کردار کو پہنچ گیا

تفصیلات کے مطابق شاہدرہ میں بھینس باندھنے پر دو بھائیوں میں جھگڑا ہو گیا۔ چھوٹے بھائی عاشق نے طیش میں  آکر بڑے بھائی اظہر کے سر میں اینٹ دے ماری جس سے وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔ واقعہ کے بعد ملزم موقع سے فرار ہو گیا۔؎

خبر لازمی پڑھیں۔۔۔عمران خان کیلئے لاہور ہائیکورٹ سے بری خبر آگئی

حادثے کی اطلاع ملنے پر پولیس جائے وقوعہ پرپہنچ گئی اور لاش قبضہ میں لے کر پوسٹمارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کردی۔ پولیس جائے حادثہ سے شواہد بھی اکٹھے کرلیے ہیں۔