(زبیر اعوان)خیبر پختونخوا کے ضلع مالاکنڈ کی تحصیل درگئی کے علاقہ قلدرہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ماں ،دو بیٹیوں سمیت قتل ملزمان فرار ہو گئے۔ لیویز فورس نے تینوں لاشوں کو مقامی ہسپتال منتقل کیا ہے۔
مقامی زرائع کے مطابق تینوں ماں بیٹیوں کو ایک ساتھ فائرنگ کرکے قتل کیا گیا، نامعلوم ملزمان فائرنگ کے فوری بعد موقع سے فرار ہو گئے ،ملزمان کا سراغ لگانے سمیت قتل کی وجوہات معلوم کرنے کیلئے پولیس نے تفتیش شروع کر دی ہے ۔
لاشوں کا پوسٹ مارٹم کرکے ورثاء کے حوالے کر دیا گیا ہے ۔ قتل کی وجوہات تاحال سامنے نا آسکی ہیں۔