ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور: کھانے کا بل مانگنے پر مشتعل نوجوانوں کا ہوٹل پر دھاوا، 2 ملزم گرفتار

لاہور: کھانے کا بل مانگنے پر مشتعل نوجوانوں کا ہوٹل پر دھاوا، 2 ملزم گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

اسرار خان : (لاہور) شالیمار کے علاقے میں کھانے کا بل مانگنے پر مشتعل نوجوانوں کا ہوٹل پر دھاوا، پولیس نے دو ملزموں کو گرفتار کرلیا۔ 

پولیس کے مطابق ملزمان نے ہوٹل کے عملے پر تشدد کیا، فائرنگ بھی کی۔ سٹی 42 نے گزشتہ رات پیش آئے واقعہ کی سی سی ٹی وی حاصل کر لی،سی سی ٹی وی میں موٹر سائیکل سوار ملزمان دکھائی دیتے ہیں، ایک مسلح ملزم ہوٹل کے کاونٹر پر سیدھی فائرنگ کرتا نظر آتا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزموں نے ہوٹل پر دھاوا بول کر عملے کو تشدد کا نشانہ بنایا۔ 

ایس ایچ او شالیمار علی حسن کا کہنا ہے کہ واقعہ میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، 2 ملزمان جنید اور روحیل کو گرفتار کرلیا گیا ہے، گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمہ درج، تفتیش کیلئے انویسٹیگیشن ونگ کے حوالے کردیا گیا ہے ۔