ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

غیر مجاز معلومات شیئر کرنا جرم قرار ،خلاف ورزی پر کارروائی کا انتباہ

 غیر مجاز معلومات شیئر کرنا جرم قرار ،خلاف ورزی پر کارروائی کا انتباہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

زاہد چودھری: محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر پنجاب کی جانب سے ڈاکٹرز، نرسز اور پیرامیڈیکل اسٹاف کے سوشل میڈیا استعمال پر نئی پابندیاں عائد کر دی گئی ہیں اور اس حوالے سے باقاعدہ گائیڈ لائنز جاری کر دی گئی ہیں۔

مراسلے کے مطابق تمام ملازمین کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ سوشل میڈیا پر انتہائی محتاط رہیں اور بغیر اجازت کسی بھی معاملے پر رائے دینے سے گریز کریں۔ حکومتی مؤقف کے خلاف پوسٹ یا بیان دینا خلاف ضابطہ قرار دیا گیا ہے۔

مزید کہا گیا ہے کہ غیر مجاز معلومات شیئر کرنا قابلِ سزا عمل ہوگا، جبکہ سوشل میڈیا پر غیر ذمہ دارانہ پوسٹس کو حکومتی مفاد کے خلاف تصور کیا جائے گا۔

یہ ہدایات میڈیکل یونیورسٹیز، کالجز، ٹیچنگ ہسپتالوں اور دیگر متعلقہ اداروں کو بھی جاری کی گئی ہیں۔

مراسلے میں واضح کیا گیا ہے کہ ان ہدایات کی خلاف ورزی کی صورت میں متعلقہ افراد کے خلاف محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔