ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

3 دن سے لاپتہ چلڈرن ہسپتال کے ڈاکٹر کی لاش گاڑی سے برآمد

3 دن سے لاپتہ چلڈرن ہسپتال کے ڈاکٹر کی لاش گاڑی سے برآمد
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

زاہد چودھری: تین روز سے لاپتہ چلڈرن ہسپتال کے ڈاکٹر کی لاش گاڑی سے مل گئی۔

پولیس کے مطابق ڈاکٹر احمد لطیف، جو چلڈرن ہسپتال کے بلڈ بینک کے انچارج تھے، گزشتہ تین روز سے لاپتہ تھے۔ اہل خانہ نے ان کی گمشدگی کی اطلاع ہسپتال انتظامیہ کو دی تھی۔

بعد ازاں ڈاکٹر احمد لطیف کی لاش ہسپتال میں کھڑی ان کی گاڑی سے برآمد ہوئی، جس پر فوری طور پر پولیس کو اطلاع دی گئی۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کیے اور تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق مرحوم گزشتہ کچھ عرصے سے گھریلو مسائل کے باعث ذہنی دباؤ کا شکار تھے، تاہم واقعے کی اصل وجوہات کا تعین تحقیقات مکمل ہونے کے بعد ہی کیا جا سکے گا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ مختلف پہلوؤں سے تفتیش جاری ہے اور جلد حقائق سامنے لائے جائیں گے۔