ثمرہ فاطمہ: لاہور میں مسیحی برادری ایسٹر کی خوشیاں منانے میں مصروف ہے گرجا گھروں میں دعائیہ تقریبات کے بعد مسیحی برادری نے تفریحی مقامات کا رخ کرلیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق مسیحی برداری ایسٹر کا تہوار جوش و خروش سے منا رہے ہیں صبح شہر کے مختلف گرجا گھروں میں عبادات و دعائیہ تقریبات کے بعد اب مسیحی فیملیز نےتفریحی مقامات اور پارکس کا رخ کیا ہے ۔
ایسٹر کے موقع پرلاہور کے چڑیا گھر میں بھی فیملیز اور بچوں کا رش لگا ہوا ہےچڑیا گھر میں بچے مختلف جانور دیکھ کر خوشی کا اظہارکر رہے ہیں فیملیز کا کہنا ہےکہ چڑیا گھر کے بعد مختلف فوڈ پوائنٹس کا رخ کریں گےا ور چٹ پٹے کھانوں سے لطف اندوز ہونگے۔
علاوہ ازیں شہر کے مختلف مقامت پرفیملیزساتھ مل کر ایسٹر کی خوشیوں دوبالا کر رہے ہیں۔