ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سابق سینئر صوبائی وزیر میاں محمد اسلم اقبال کی والدہ انتقال کر گئیں

سابق سینئر صوبائی وزیر میاں محمد اسلم اقبال کی والدہ انتقال کر گئیں
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عثمان خادم: سابق سینئر صوبائی وزیر میاں محمد اسلم اقبال کی والدہ انتقال کر گئی ہیں، جس پر سیاسی و سماجی حلقوں کی جانب سے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

مرحومہ کے انتقال کے بعد میاں اسلم اقبال کی رہائش گاہ پر عزیز و اقارب اور اہل علاقہ کی آمد کا سلسلہ جاری ہے، جہاں تعزیت کرنے والوں کی بڑی تعداد موجود ہے۔

اس موقع پر حماد خان نیازی اور چوہدری جہانگیر نے میاں امجد اقبال سے ملاقات کر کے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا۔

 ذرائع کے مطابق مرحومہ کی نمازِ جنازہ آج نمازِ عصر کے بعد شام 5 بج کر 30 منٹ پر ڈونگی گراؤنڈ سمن آباد میں ادا کی جائے گی، جس میں مختلف سیاسی و سماجی شخصیات کی شرکت متوقع ہے۔