سٹی 42: پاکستان سپر لیگ 11 کے 13 ویں میچ میں آج ملتان سلطانز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیمیں مدِ مقابل ہو ں گی ۔
تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل 11 میں سسنسنی خیز مقابلوں کا سلسلہ جا ری ہے ، لیگ کے 13 ویں میچ میں آج ملتان سلطانز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیمیں میدان میں اتریں گی۔
میچ پاکستانی وقت کے مطابق رات 7 بجے شروع ہو گا ۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز کھیلے گئے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نےراولپنڈیز کو 7 وکٹوں سے شکست دی تھی ۔
واضح رہے کہ میچ کے پیش نظر پولیس کے افسران کو الرٹ کر دیا گیا ہے، جبکہ پولیس ریزرو نفری کو سکیورٹی اور لاء اینڈ آرڈر ڈیوٹی کے لیے روانہ کرنے سے قبل باقاعدہ بریفنگ دی گئی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سکیورٹی ڈیوٹی پر مامور اہلکاروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ مکمل چوکسی کے ساتھ اپنے فرائض انجام دیں۔