ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پی ایس ایل 11: ملتان بمقابلہ کوئٹہ,  سکیورٹی ہائی الرٹ

آج شام ملتان سلطانز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان اہم مقابلہ، سکیورٹی کے فول پروف انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔

پی ایس ایل 11: ملتان بمقابلہ کوئٹہ,  سکیورٹی ہائی الرٹ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

فاران یامین: پاکستان سپر لیگ سیزن 11 کے 13ویں میچ کے موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔ آج شام ملتان سلطانز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی۔

میچ کے پیش نظر پولیس کے افسران کو الرٹ کر دیا گیا ہے، جبکہ پولیس ریزرو نفری کو سکیورٹی اور لاء اینڈ آرڈر ڈیوٹی کے لیے روانہ کرنے سے قبل باقاعدہ بریفنگ دی گئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ  سکیورٹی ڈیوٹی پر مامور اہلکاروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ مکمل چوکسی کے ساتھ اپنے فرائض انجام دیں۔

خواتین پولیس افسران کو بھی سکیورٹی ڈیوٹی کے حوالے سے خصوصی بریفنگ دی گئی ہے، جبکہ اہم مقامات اور روٹس کی نگرانی سیف سٹی اتھارٹی کے کیمروں اور سی سی ٹی وی سسٹم کے ذریعے کی جا رہی ہے تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بروقت نمٹا جا سکے۔