ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

"عمران خان جیب کترا ہے"

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 سٹی 42:عمران خان جیب کترا تھا،میں اسمبلی میں اس کے ساتھیوں سے کہتا تھا کہ اس کی جیب سے پیسے نکل آئے تو معافی مانگ لوں گا.

پی ٹی آئی کے بانی کے متعلق یہ انکشاف پاکستان کے وزیر دفاع خواجہ آصف نے کیا ہے۔

خواجہ آصف علی نے سیال کوٹ  میں ایک تقریب مین خطاب کرتے ہوئے کہیں۔

خواجہ آصف نے کہا، "یہ امریکہ کو کہتے تھے کہ بیانات دے,  اس نے بھی بیان نہیں دیا."

خواجہ آصف علی نے پی ٹی آئی کے بانی کے متعلق مزید کہا، اس کو نوبل پرائز ملنے  کی باتیں کرتے لیکن فی الحال تو اس چودہ سال قید ملی ہے ۔

خواجہ آصف نے سیالکوٹ میں تقریر کرتے ہوئے کہا، "ہمیں قید میں لنگر ملتا تھا. اسے ہر طرح کا کھانا میسر ہے."

خواجہ آصف علی نے کہا کہ بانی اوورسیز پاکستانیوں کو کہتا تھا کہ پاکستان پیسے نہ بھیجیں۔ اس کی یہ بھی چال ان کی ناکام ہوئی 

خواجہ آصف نے بانی پر تنقید جاری رکھتے ہوئے کہا، عمران خان  سرسے لے کر نیچے تک کرپشن میں مبتلا تھا۔

وزیردفاع نے پی ٹی آئی کے لیڈروں کے ایک دوسرے کی کرپشن کا بھانڈا پھوڑنے والے حالیہ بیانات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا، تحریک انصاف کے راہنما ایک دوسرے پر چوری کے الزامات لگا رہے ہیں ،ان کا لیڈر بین الاقوامی چور ہے ۔

خواجہ آصف نے حیران کن انکشاف کیا کہ عمران خان جیب کترا تھا۔ انہوں نے بتایا، میں اسمبلی میں اس کے ساتھیوں سے کہتا تھا کہ اس کی جیب سے پیسے نکل آئے تو معافی مانگ لوں گا۔

خواجہ آصف نے کہا، جنرل باجوہ اور جنرل فیض  کے ساتھ میٹنگ میں (بانی)  ہمارے ساتھ نہیں بیٹھتا تھا ، اب کہتا ہے جب تک مجھے نہیں لے کر نہیں جائیں گے تب تک پارٹی میٹنگ میں شامل نہیں ہو گی۔

 خواجہ آصف نے اس تقریب مین یہ بھی کہا، ایسے ایسے افراد بھی انکے ساتھ ہیں جن کر گھر والے بھی ووٹ نہیں دیتے۔