ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ٹرمپ ٹیرف ردعمل ؛ برطانوی کمپنی جیگوار نے امریکا کو گاڑیوں کی ترسیل روک دی

 ٹرمپ ٹیرف ردعمل ؛ برطانوی کمپنی جیگوار نے امریکا کو گاڑیوں کی ترسیل روک دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : برطانوی آٹو موبائل کمپنی جیگوار نے ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ٹیرف کے نفاذ کے بعد امریکا کو گاڑیوں کی ترسیل روک دی۔

 برطانوی آٹو موبائل کمپنی جیگوار لینڈ روور نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ٹیرف پر جوابی اقدام اٹھاتے ہوئے امریکا کو گاڑیوں کی ترسیل روک دی۔

 جیگوار کمپنی حکام کا کہنا ہے کہ امریکا کو گاڑیوں کی فراہمی روکنے کا فیصلہ ٹیرف عائد کرنے کے باعث کیا، شراکت داروں کے ساتھ نئی تجارتی شرائط پر بات چیت کررہے ہیں، کینیڈا میں اپنا پلانٹ بند کرنے کے حوالے سے بھی مشاورت کی جارہی ہے۔کمپنی حکام نے مزید کہا ہے کہ جیگوار لینڈ روور امریکا میں لگژری گاڑیوں کی سب سے بڑی مارکیٹ ہے۔