ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مختلف کمپنیوں سے فراڈ کرنیوالے 3 گینگز گرفتار؛24 کروڑ نقد برآمد

مختلف کمپنیوں سے فراڈ کرنیوالے 3 گینگز گرفتار؛24 کروڑ نقد برآمد
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عرفان ملک :لاہورپولیس کی تاریخ میں سب سےبڑی نقدبرآمدگی ہوئی ، 3 گینگز سے 24 کروڑ نقد برآمد  کیے گئے 

ڈی آئی جی انویسٹی گیشن سیدذیشان رضا نے پریس کانفرنس کی جس میں ڈی ایس پی چوہدری فیصل شریف بھی شریک ہوئے ۔ ڈی آئی جی انویسٹی گیشن  نے بتایا کہ آرگنائزڈکرائم یونٹ ماڈل ٹاؤن نے  کارروائی  کی ،
لاہورپولیس کی تاریخ میں سب سےبڑی نقدبرآمدگی کی ، شہرمیں مختلف کمپنیوں سےفراڈکرنیوالے3گینگزگرفتار،24کروڑنقدبرآمد کیے گئے ، ملزمان سے18لاکھ مالیت کاکپڑابھی برآمد کر لیا گیامزید تحقیقات جاری ہیں 
ملزمان میں سرغنہ شاہد اکرم،عامر علی، نذیر احمد شامل ہیں ، خالد محمود، خضرحیات،عمران شاہ اور طلعت بٹ گرفتار  ہوئے ،ملزمان مشہورکمپنیوں میں ملازمت اختیارکرتےاورفراڈ کرکے فرار ہو جاتے تھے،جرائم پیشہ عناصر کیخلاف آرگنائزڈکرائم یونٹ کی کارروائیاں جاری رہیں گی۔ملزمان کو پراسیکیوشن پارٹنر شپ کی مدد سے سخت سزا دلوائی جائےگی