ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور پولیس میں کڑا محکمانہ احتساب، 19 اہلکاروں کو سزائیں

لاہور پولیس میں کڑا محکمانہ احتساب، 19 اہلکاروں کو سزائیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: لاہور پولیس میں محکمانہ احتساب کا عمل جاری، جس کے تحت 19 اہلکاروں کو مختلف نوعیت کی سزائیں سنائی گئی ہیں۔

 ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ میں ہفتہ وار اردل روم کے دوران غفلت کے مرتکب اہلکاروں کے خلاف کارروائی کی۔

اس حوالے سے ڈی آئی جی فیصل کامران کا کہنا تھا کہ  گزشتہ گیارہ ماہ میں 357 افسران و اہلکاروں کو سزائیں دی گئیں، جن میں 4 انسپکٹرز، 3 سب انسپکٹرز سمیت 17 اہلکاروں کو نوکری سے برخاست کیا گیا۔ فیصل کامران نے کہا کہ محکمہ پولیس میں خود احتسابی کا ایک مؤثر نظام موجود ہے اور کرپشن، اختیارات سے تجاوز کرنے والے اہلکاروں پر کڑا احتساب کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایس ایچ اوز کے خلاف انہی کے تھانوں میں مقدمات درج کروائے جاتے ہیں اور پیٹی بھائیوں کے خلاف کارروائی نہ کرنے کا تاثر مکمل طور پر ختم ہو چکا ہے۔

ڈی آئی جی فیصل کامران نے شہریوں کو ہدایت کی کہ اگر انہیں پولیس سے متعلق کوئی شکایت ہو تو وہ براہ راست ان کے دفتر تشریف لائیں۔