ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

غیر قانونی مقیم تارکین کے انخلا کیلئے آئی جی پنجاب کی اہم ہدایات

غیر قانونی مقیم تارکین کے انخلا کیلئے آئی جی پنجاب کی اہم ہدایات
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

علی ساہی: غیر قانونی مقیم تارکین کے انخلا کی حکومتی مہم، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی زیرصدارت غیر قانونی مقیم تارکین کے انخلا بارے اہم اجلاس،آئی جی پنجاب نے کہا پنجاب میں غیر قانونی مقیم غیر ملکی شہریوں کے انخلا کا عمل بلا تعطل جاری ہے۔

ترجمان پنجاب پولیس کا کہنا تھا کہ غیر قانونی مقیم غیر ملکی شہریوں کے انخلا کی حکومتی مہم کے دوران 01 ہزار سے زائد افراد کو ہولڈنگ سنٹرز پہنچایا گیا، 2353 غیر قانونی مقیم غیر ملکی افراد پہلے سے ہولڈنگ پوائنٹس پر موجود ہیں، 203 افراد کو متعلقہ اداروں کی مدد سے ملک سے ڈی پورٹ کیا جا چکا ہے،اداروں سے کوآرڈینیشن جاری، غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کو مخصوص پوائنٹس سے پنجاب کی حدود سے باہر منتقل کیا جا رہا ہے۔

غیر قانونی مقیم شہریوں کو منتقلی عمل کے دوران ہولڈنگ پوائنٹس پر رکھا جا رہا ہے، منتقلی کے لئے ٹرانسپورٹ، لاجسٹکس، کھانے پینے سمیت دیگر انتظامات متعلقہ ضلعی انتظامیہ کی ذمہ داری ہے، آئی جی پنجاب کیجانب سے ہدایت کی گئی کہ غیر قانونی مقیم غیر ملکی شہریوں کے پنجاب سے انخلا کے دوران سکیورٹی ہائی الرٹ رکھی جائے، تمام آر پی اوز، ڈی پی اوز کو غیر قانونی غیر ملکی تارکین کے انخلا کا عمل مزید تیز کرنے کی ہدایت بھی کی گئی۔

 آئی جی پنجاب کا کہنا تھا کہ حکومتی احکامات کے تحت تمام غیرقانونی مقیم غیر ملکی تارکین وطن کو جلد از جلد واپس بھجوایا جائے،سپیشل برانچ، سی ٹی ڈی، سکیورٹی اداروں اور انٹیلی جنس بیسڈ انفارمیشن کے ذریعے غیر ملکی شہریوں کے انخلا کا عمل بلا تعطل جاری رکھیں، غیر قانونی مقیم غیر ملکی افراد کی میپنگ، سکینگ، سکریننگ کے مطابق چیکنگ کی جائے۔

انخلا کے عمل کے دوران انسانی حقوق کی پاسداری ہرصورت یقینی بنائی جائے،تمام ریجنل اور ڈسٹرکٹ پولیس افسران انخلا کے عمل کے دوران ضلعی انتظامیہ، متعلقہ اداروں کے ساتھ مربوط کوآرڈینیشن رکھیں۔

ایڈیشنل آئی جی ویلفیئر اینڈ فنانس عمران ارشد، ایڈیشنل آئی جی سی سی ڈی سہیل ظفر چٹھہ، ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ ون سلیمان سلطان رانا، ڈی آئی جی ہیڈ کوارٹرز ڈاکٹر محمد عابد خان، ڈی آئی جی سی ٹی ڈی معروف واہلہ، ڈی آئی جی آپریشنز پنجاب وقاص نذیر، ڈی آئی جی سپیشل برانچ خرم شہزاد, ڈی آئی جی سی ٹی ڈی عمر سلامت سمیت دیگر افسران نےاجلاس میں شرکت کی۔