ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور سے لاہور منشیات سپلائی کرنے والے میاں بیوی گرفتار

پشاور سے لاہور منشیات سپلائی کرنے والے میاں بیوی گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عابد چودھری)پشاور سے لاہور منشیات سپلائی کرنے والے میاں، بیوی گرفتارکر لئے گئے۔
ایس پی صدر سدرہ خان کے مطابق دونوں ملزمان پشاور سے لاہور سپلائی کرنے آئے تھے کہ مانگا منڈی پولیس نے دھر لیا ۔گاڑی اور ملزمان کی تلاشی لینے پر گاڑی کی سیٹ سے منشیات برآمدہوئی۔

ایس پی صدر کے مطابق ملزمان سے لاکھوں مالیت کی 21 کلوچرس اور 6 کلو افیون برآمدہوئی،ملزمان کی شناخت پھول اور ثانیہ بی بی کے نام سے ہوئی ۔ملزمان کے زیر استعمال گاڑی کو بھی تحویل میں لے لیا گیا جبکہ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیا۔