ویب ڈیسک: پنجاب پولیس کے دوبڑے افسروں کی سرد جنگ ، ڈی آئی جی انویسٹی گیشن نے چارج چھوڑ دیا،آئی جی پنجاب بھی سہیل اختر سکھیرا کو نہ منا سکے ۔
ذرائع کے مطابق بلال صدیق کمیانہ اور سہیل سکھیرا کا کرائم میٹنگ میں سخت جملوں کا تبادلہ ہوا تھا، جس کے بعد سہیل سکھیرا نے سی سی پی او کے ناروا سلوک پر آفس آنا چھوڑ دیا تھا۔
ڈی آئی جی انویسٹی گیشن کا اضافی چارج ڈی آئی جی سکیورٹی کامران عادل کے سپرد کر دیاگیا، ڈی آئی جی ہیڈکوارٹرز نے پنجاب نوٹیفکیشن جاری کردیا ۔