سڑک پر کوڑا پھینکنے والوں کی شامت آ گئی

سڑک پر کوڑا پھینکنے والوں کی شامت آ گئی
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: لاہور میں کچرا پھینکنے والوں کے خلاف کارروائی کے حوالے سے گزشتہ ماہ کی کارکردگی رپورٹ جاری کردی گئی۔

لاہور ویسٹ مینجمنٹ کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ ماہ کچرا پھینکنے پر 143 افراد کو فی کس ایک ہزار روپے جرمانہ کیاگیا اور اس حوالے سے مارچ میں 12ہزار 700سے زائد مقامات کی تحقیقات کی گئی۔

رپورٹ کے مطابق 30 روز میں غیرقانونی ڈمپنگ کرنے والی 16 گاڑیاں تحویل میں لی گئیں، سڑکوں پر کچرا پھینکنے اور  آگ لگانے پر 1814چالان کیے گئے جب کہ لوکل گورنمنٹ ایکٹ کی خلاف ورزی پر 39 لاکھ 58 ہزار کے جرمانے کیے گئے۔

رپورٹ کے مطابق معمولی خلاف ورزیوں پر ایک ہزار 950 سے زائد وارننگ نوٹسز جاری کیے گئے ہیں۔

Ansa Awais

Content Writer