(قذافی بٹ)الیکشن کمیشن کی رانا ثناءاللہ اور اویس لغاری کو وارننگ،آئی جی پنجاب کو دونوں رہنماوں کے خوشاب میں داخلے پرپابندی عائدکرنے کے احکامات جاری کردئیے۔
تفصیلات کے مطابق خوشاب کے ضمنی انتخاب میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر الیکشن کمیشن نے نوٹس لے لیا۔ الیکشن کمیشن نے مسلم لیگ ن کے رانا ثناء اللہ اوراویس لغاری کو وارننگ جاری کرتے ہوئے ہدایات دی ہیں ، وہ ضمنی الیکشن کی انتخابی مہم کے سلسلے میں خوشاب کا دورہ نہ کریں، دونوں نے کل خوشاب کا دورہ کرنا تھا۔ صوبائی الیکشن کمیشن نے آئی جی پنجاب سے بھی ٹیلی فونک رابطہ کرکے دونون رہنماوں کے خوشاب میں داخلے پرپابندی عائد کرنے کی ہدایات جاری کی ہیں۔آئی جی پنجاب نے ہدایات پر عمل در آمد کی یقین دہانی کرائی۔آئی جی پنجاب نے متعلقہ ڈی پی او کو ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کو روکنے کیلئے احکامات جاری کر دیئے ہیں۔
قبل ازیں اپنے ایک بیان میں رانا ثنااللہ کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم کی تحریک حکومت کے خاتمے تک جاری ہے گی ۔ہم اور پیپلز پارٹی ایک دوسرے کے خلاف الیکشن لڑیں گے۔یکم جولائی 2019 کو میرے خلاف انتہائی گھٹیا حربہ اپنایا گیا۔انتقام لینے والے خود انتقام کا شکار ہوں گے۔شہباز شریف اور خواجہ آصف کو بھی عدالت سے انصاف ملے گا,انتقام لینے والے خود انتقام کا شکار ہوں گے.
اس دن سے میرےاور فیملی کے اثاثے،بینک اکاؤنٹس سیل کیے ہوئےہیں ،میرے خلاف رشوت کے شواہد نہ لاسکے ،گودام سے 15کلو ہیروئن میرے نام پر ڈالی گئی ,کہا گیا رانا ثنا نے بیگ سے ہیروئن نکال کر دی جس کی ویڈیو بھی ہے ،یکم جولائی 2019 کو میرے خلاف انتہائی گھٹیا حربہ اپنایا گیا ،رانا ثنا اللہ کامزید کہناتھا کہ ہم اور پیپلز پارٹی ایک دوسرے کے خلاف الیکشن لڑیں گے۔