ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سروسز ہسپتال میں سرجری کیلئے ڈرل مشین کا استعمال ہونے لگا

سروسز ہسپتال میں سرجری کیلئے ڈرل مشین کا استعمال ہونے لگا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

زاہد چوہدری: سروسز ہسپتال کے شعبہ آرتھوپیڈک سرجری کی ابتر حالت، آرتھوپیڈک سرجری کیلئے دیواروں میں سوراخ کرنے والی ڈرل مشین کا استعمال ہونے لگا۔

تفصیلات کے مطابق سروسز ہسپتال کے شعبہ آرتھوپیڈک سرجری کی ابتر حالت ہوگئی ہے، آرتھوپیڈک سرجری کیلئے دیواروں میں سوراخ کرنیوالی ڈرل مشین کا استعمال کیا جانے لگا ہے۔ 
آرتھوپیڈک سرجری میں استعمال ہونیوالی نومیٹک ڈرل مشینیں خراب ہوچکی ہیں۔ دیواروں میں سوراخ کرنیوالی ڈرل مشین انسانی صحت کیلئے نقصان دہ ہے، شعبہ آرتھوپیڈک سرجری کی اپ گریڈیشن بار بار استدعا کے باوجود نہ ہوسکی۔