( جمال الدین ) شہریوں نے دو سڑکوں کے درمیان کوڑاپھینکنا شروع کر دیا، کہتے ہیں کوڑا اٹھانے کوئی نہیں آتا، اس وجہ سے کوڑے کے ڈھیر لگ رہے ہیں۔
کچا جیل روڈ پر گندگی کے ڈھیر لگنے کی وجہ شہریوں کا دو سڑکوں کے درمیان کوڑا کرکٹ پھینکنا ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ صفائی کی ذمہ دار کمپنی کے ملازمین کی جانب سے کوڑا نہ اٹھائے جانے سے کوڑے کے ڈھیر لگ گئے ہیں۔ گندگی سےعلاقے میں کورونا وائرس کا خطرہ بھی بڑھ گیا ہے۔
شہریوں کا کہنا تھا کہ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے اہلکار کافی دنوں سے کوڑا اٹھانے نہیں آرہے۔ چندرائے روڈ پر کوڑے کے ڈھیر لگ چکے ہیں۔ لوگ گندے نالے اور اس کے ساتھ سڑک پر کوڑا پھیک کر جا رہے ہیں۔ کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے صفائی ضروری ہے مگر انتظامیہ توجہ نہیں دے رہی۔
گندگی کے ڈھیروں سے بیماریاں پھیلنے کا اندیشہ ہے۔ شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ سڑکوں سے جراثیم زدہ کچن کا کوڑا جلد اٹھایا جائے ورنہ انسانی جانوں کیلئے خطرات بڑھ جائیں گے۔