ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پابندی کے باوجود پتنگ بازی جاری

پابندی کے باوجود پتنگ بازی جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( وقاص احمد ) پتنگ بازی کا خونی کھیل صوبے بھر کے ساتھ ساتھ بالخصوص شہر میں بھی دھڑلے سے جاری ہے۔ یہ خونی کھیل جہاں ہماری ثقافت، معاشرتی استحکام اور اسلامی اخلاقیات کو بگاڑنے کا سبب بن رہا ہے.

افسوسناک امر یہ ہے کہ پتنگ کی دھاتی ڈور سے کٹ کر جاں بحق ہونے والے افراد کی اکثریت ان لوگوں کی ہے جو نہ پتنگ اڑاتے ہیں اور نہ ہی ان کا مقصد پتنگ لوٹنا ہوتا ہے، آئے دن کسی نہ کسی انسان زندگی کا چراغ بھی گل کرتا چلا جارہا ہے۔ پاکستان میں بھی پتنگ بازی کو موسم سرما کے آخر میں اور بہار کی آمد پر خاص تہوار کی صورت میں منایا جاتا تھا جسے بسنت کہتے ہیں۔

بسنت پاکستان کا مقبول تہوار تھا اور لوگ اسے بہت جوش و خروش سے مناتے تھے۔ بسنت کے دن آسمان رنگ برنگی پتنگوں سے بھرا ہوتا تھا۔ ان خوبصورت پتنگوں کو ڈور اور مانجے سے آسمان میں اڑایا جاتا تھا۔ بسنت کا تہوار منانے کے لئے دنیا بھر کے سیاح پاکستان کا رخ کرتے تھے۔ خاص طور پر بیرون ملک مقیم پاکستانی بسنت کے موقع پر پاکستان ضرور آتے تھے۔

اتوار کو شہر میں پابندی کے باجود پتنگ بازی جاری رہی۔ پتنگ باز غازی آباد، ہربنس پورہ، کاہنہ شیرا کوٹ، ملت پارک سمیت دیگر علاقوں میں پتنگ بازی میں مصروف رہے۔

پولیس نے پابندی کے باوجود پتنگ بازی کرنے والوں کے خلاف چھاپے مار کر درجنوں پتنگ باز گرفتار کرکے مقدمات درج کر لیے۔

پتنگ بازی سے ہونے والے حالیہ حادثات اور وزیراعلیٰ کے نوٹس کے بعد شہر میں پتنگ بازی کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔ رائیونڈ، گرین ٹاؤن، ہنجروال سمیت دیگر علاقوں سے پتنگ باز گرفتار کر لیے گئے۔

پولیس کا کہنا ہے کے پتنگ بازی پر پابندی کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔