ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

یاسر حسین کی سیلفی لینے والے فنکاروں پرکڑی تنقید

یاسر حسین کی سیلفی لینے والے فنکاروں پرکڑی تنقید
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (زین مدنی ) اداکار یاسر حسین نے مستحقین کو امداد دیتے وقت سیلفی لینے والے فنکاروں اور افراد کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے, کورونا وائرس کے باعث ملک میں بحرانی صورتحال ہے ۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف  اداکار یاسر حسین نے مستحقین کو امداد دیتے وقت سیلفی لینے والے فنکاروں اور افراد کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے,گزشتہ کئی روز سے جاری لاک ڈاون کے نتیجے میں وہ افراد جو مالی طور پر مستحکم ہیں ان کا تو گزارہ ہورہا ہے تاہم اس لاک ڈان سے سب سے زیادہ پریشانی اس مزدور طبقے کو ہورہی ہے جو روزانہ اجرت پر کام کرتا ہے۔

لاک ڈاون کے باعث بہت سے غریب گھرانے فاقوں پر مجبور ہوگئے ہیں,ان لوگوں کی امداد کے لیے فنکار اور دیگر مخیر افراد سامنے آئے ہیں جو اپنی استطاعت کے مطابق نہ صرف ان لوگوں کی مدد کررہے ہیں بلکہ دوسروں کو بھی اس کی ترغیب دے رہے ہیں,تاہم المیہ یہ ہے کہ جہاں لوگوں کی مدد کی جارہی ہے وہیں کچھ لوگوں کی جانب سے اس مدد کی نمائش بھی کی جارہی ہے اور تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کی جارہی ہیں۔
اداکار یاسر حسین نے ان تمام افراد جو مستحقین کی امداد کرتے وقت سیلفی لے کر سوشل میڈیا پر پوسٹ کررہے ہیں کو آڑے ہاتھوں لیا ہے اور ایک نہایت مزاحیہ ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی ہے جس میں ایک شخص خدا سے اپنے گناہوں کی معافی بھی مانگ رہاہے لیکن ان گناہوں پر پچھتا بھی رہاہے جو وہ نہیں کرسکا۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer