(زین مدنی )معروف اداکارہ یشما گِل نے لوگوں کو کورونا وائرس سے آگاہ کرنے کے لیے ایک ریپ سانگ تیار کرلیا جس کی ویڈیو انہوں نے سوشل میڈیا پر شیئر کردی۔
تفصیلات کے مطابق اداکارہ یشما گِل نے اپنے مداحوں اور پاکستانی عوام کو عالمی وبا کورونا وائرس سے آگاہ کرنے کے لیے ایک ریپ سانگ تیار کیا ہے۔ یشما گِل کے اِس ریپ سانگ کا عنوانسنو ہے۔ اداکارہ کے ریپ سانگ کے عنوان سے معلوم ہو رہا ہے کہ وہ لوگوں کو کورونا کے حوالے سے معلومات دینا چاہ رہی ہیں۔
اداکارہ نے اپنے اِس ریپ سانگ کی ویڈیو تصویر اور ویڈیو شیئرنگ انسٹاگرام پر شیئر کی۔ اداکارہ نے اپنے ریپ سانگ سنو کی ویڈیو کے کیپشن میں لکھا کہ چونکہ پوری دنیا کورونا وائرس سے لڑنے کی کوشش کر رہی ہے ایسے میں تنہائی میں رہ کر میں نے یہ ریپ سانگ تیار کیا ہے تاکہ میں لوگوں تک اپنے وہ احساسات اور جذبات پہنچا سکوں جو میں محسوس کر رہی ہوں۔ انہوں نے لکھا کہاِس آزمائشی وقت کے دوران میری سب سے اپیل ہے کہ مثبت رہیں، گھر میں رہیں اور محفوظ رہیں۔
اداکارہ نے مزید لکھا کہ اِس ویڈیو کا مقصد صرف ایک میوزک یا ریپ سانگ تیار کرنا نہیں ہے بلکہ اِس کے ذریعے میں نے عوامی خدمت کا پیغام دیا ہے۔