سٹی 42 : وزیر اعظم شہباز شریف نے بلوچستان کے مختلف علاقوں میں کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز پر سیکیورٹی فورسز کو شاندار خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔
وزیراعظم نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مستونگ، کوئٹہ، قلات اور سبی میں دہشت گردوں کے خلاف کارروائی اور 36 دہشتگردوں کو جہنم واصل کرنے پر پاک فوج کے پیشہ ورانہ عزم کی تعریف کی ۔ شہباز شریف نے کہا کہ فتنہ الہندوستان اور فتنہ الخوارج کے مذموم عزائم کو خاک میں ملانے والی سیکیورٹی فورسز پوری قوم کا فخر ہیں۔ سال 2026ء کے دوران اب تک بلوچستان میں 1188 سے زائد دہشتگردوں کا خاتمہ ریاست کے غیر متزلزل عزم اور سیکیورٹی فورسز کی برتری کا منہ بولتا ثبوت ہے۔
شہباز شریف نے کہا کہ وژن "عزمِ استحکام" کے تحت ملک دشمن عناصر کے خلاف آپریشن آخری دہشتگرد کے خاتمے تک جاری رہے گا۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان کے امن پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔