ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے یوگنڈا کے سابق وزیراعظم کی ملاقات

وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے یوگنڈا کے سابق وزیراعظم کی ملاقات
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے یوگنڈا کے سابق وزیراعظم کی ملاقات ہوئی ۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے امیدوار اولارا اوتونو بھی ملاقات میں شریک تھے ۔

عالمی صورتحال اور کثیرالجہتی نظام کو درپیش چیلنجز پر تبادلہ خیال کیا ۔ پاکستان کا کثیرالجہتی نظام کے استحکام کے عزم کا اعادہ کیا۔

اسحاق ڈار نے کہا بین الاقوامی قوانین کے احترام اور سلامتی کونسل کی قراردادوں پر عملدرآمد ضروری ہے۔فلسطین اور جموں و کشمیر سے متعلق سلامتی کونسل کی قراردادوں پر عملدرآمد کی ضرورت ہے، اگلے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے عالمی چیلنجز سے نمٹنے میں مؤثر کردار کی امید ہے،  اولارا اوتونو نے کہا پاکستان نے اقوام متحدہ کے امن مشنز میں اہم کردار ادا کیا،پاکستانی قیادت کی علاقائی امن و استحکام کیلئے سفارتی کوششیں قابلِ تحسین ہیں۔

یوگنڈا کے خصوصی ایلچی روہاکانا روگنڈا  نے  اسحاق ڈار کو یوگنڈا کے دورے کی دعوت دی ۔