سٹی 42 : آج رات کے موسم کی صورتحال کے حوالے سے محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ خیبر پختونخوا، بالائی/وسطی پنجاب ، اسلام آباد، گلگت بلتستان اور کشمیر میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے اس دوران چند مقامات پر موسلادھار/ شدید موسلادھار بارش بھی متوقع ہے۔ ملک کے جنوبی علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے ۔
ہفتہ کے روزموسم کی صورتحال کے متعلق خیبر پختونخوا، بالائی پنجاب، اسلام آباد،گلگت بلتستان اور کشمیر میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے صبح کے اوقات میں چند مقامات پر موسلادھار بارش بھی متوقع ہے جبکہ ملک کے جنوبی علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے۔
انتباہ: آج (رات)سے 05 ستمبر (صبح) کے دوران :
• موسلادھار/شدید موسلادھار بارشوں کے باعث اسلام آباد/راولپنڈی، مردان، صوابی،پشاور، گوجرانوالہ، گجرات،لاہور اور سیالکوٹ کے نشیبی علاقوں میں اربن فلڈنگ کا اندیشہ ہے اس دوران کشمیر ، مری، گلیات ، اسلام آباد/راولپنڈی اور خطہ پوٹھو ہار کے مقامی/ برساتی ندی نالوں بشمول نالہ لئی میں طغیانی کا خدشہ ہے۔
• خیبر پختونخوا کے پہاڑی علاقوں ، گلگت بلتستان، مری، گلیات اور کشمیر میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے۔
اسلام آباد اور گردونواح میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے تاہم صبح کے اوقات میں موسلادھار بارش بھی متوقع ہے۔ خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ دیر ،سوات،شانگلہ ،چترال، کوہستان، بٹگرام، بونیر ، نوشہرہ، پشاور، صوابی، مردان، ایبٹ آباد، مانسہرہ، ہری پور ، مالاکنڈ ، مہمند، خیبر، باجوڑ،کوہاٹ اور کرم میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ صبح کے اوقات میں چند مقامات پر موسلادھار بارش بھی متوقع ہے تاہم شام یا رات میں کرک،ہنگو، بنوں، ٹانک، وزیر ستان ، لکی مروت اور ڈیرہ اسماعیل خان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔
پنجاب کے اضلاع راولپنڈی، مری، گلیات، جہلم، چکوال، اٹک، لاہور، سیالکوٹ، شیخوپورہ، نارووال، منڈی بہاؤالدین، گجرات، گوجرانوالہ، وزیرآباد، حافظ آباد اور قصورمیں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ صبح کے اوقات میں چند مقامات پر موسلادھار بارش کی توقع ہے شام/رات میں سر گو دھا، میانوالی، خو شاب،فیصل آباد، جھنگ، او کا ڑہ، نور پور تھل، لیہ، بھکر، تو نسہ، ٹی ٹی سنگھ، ملتان ، سا ہیوال اور ڈی جی خان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔ اس کے علاوہ سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب جبکہ کراچی سمیت ساحلی علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ بونداباندی کا امکان ہے۔بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب جبکہ ساحلی علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے تا ہم شام/رات میں ژوب،موسی خیل ،بارکھان،خضدار اور گردونواح میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔ کشمیر اورگلگت بلتستان میں مطلع ابرآلود رہنے کے علاوہ تیز ہو اؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ چند مقامات پر موسلادھار بارش کی توقع ہے۔