سٹی 42 : جڑواں شہروں میں اگلے 24 گھنٹوں میں شدید بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے، ضلعی انتظامیہ نے الرٹ جاری کر دیا ۔
راولپنڈی شہر اور مضافاتی علاقوں میں شدید بارش کی پیشن گوئی کے پیش نظر واسا اور ریسکیو الرٹ ہے ۔ نالہ لئی اور نشیبی علاقوں میں واسا کی ٹیمیں ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے تیار ہیں ۔
شہری بارش کی صورت میں گھر سے باہر نکلنے نہ دیں ، بجلی کے کھمبوں سے دور رہیں ۔ شہر میں رین ایمر جنسی نافذ ہے غیر ضروری سرگرمیوں سے دور رہیں۔