ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور میں 241 ٹریفک حادثات، 297 افراد زخمی

لاہور میں 241 ٹریفک حادثات، 297 افراد زخمی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : لاہور میں ٹریفک حادثات کا سلسلہ بدستور جاری، گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران 241 ٹریفک حادثات رپورٹ ہوئے ۔

ریسکیو حکام کے مطابق ٹریفک حادثات کی زد میں آ کر ایک شخص جاں بحق، 297 افراد زخمی ہوئے، جن میں سے 98 شدید زخمیوں کو طبی امداد کیلئے مقامی ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا، جبکہ 199معمولی زخمیوں کو موقع پر فرسٹ ایڈ فراہم کی گئی۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہےکہ حادثات تیز رفتاری اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کے باعث پیش آئے ۔