ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور، راولپنڈی سمیت پنجاب کے مختلف اضلاع میں بارش، پی ڈی ایم اے پنجاب کاالرٹ جاری

لاہور، راولپنڈی سمیت پنجاب کے مختلف اضلاع میں بارش، پی ڈی ایم اے پنجاب کاالرٹ جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 علی رامے: لاہور، راولپنڈی سمیت پنجاب کے مختلف اضلاع میں مون سون بارشوں کے باعث پی ڈی ایم اے پنجاب نے الرٹ جاری کر دیا ہے۔

 ڈی جی پی ڈی ایم اے سیف انور جپہ نے صوبہ بھر کے ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت کی ہے کہ وہ ممکنہ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے مکمل طور پر الرٹ رہیں اور تمام متعلقہ اداروں کے ساتھ رابطے میں رہیں۔

ڈی جی پی ڈی ایم اے کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز صوبے میں بارشوں کی مجموعی صورتحال کی خود نگرانی کر رہی ہیں، جبکہ تمام متعلقہ محکموں کو کسی بھی ہنگامی صورتحال سے مؤثر انداز میں نمٹنے کے لیے الرٹ رہنے کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔ صوبائی کنٹرول روم سمیت تمام اضلاع کے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آپریشن سینٹرز بھی مکمل طور پر فعال اور الرٹ ہیں۔

سیف انور جپہ نے ہدایت کی ہے کہ نشیبی علاقوں سے بارش کے پانی کی نکاسی کو جلد از جلد ممکن بنایا جائے اور شہر بھر کے چوکنگ پوائنٹس پر جمع ہونے والے پانی کی فوری نکاسی کو یقینی بنایا جائے تاکہ شہریوں کو مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

ڈی جی پی ڈی ایم اے کے مطابق محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ بارشوں کا یہ سلسلہ 6 ستمبر تک جاری رہ سکتا ہے۔ انہوں نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ بارش کے دوران احتیاطی تدابیر اختیار کریں، بجلی کے کھمبوں، لٹکتی ہوئی تاروں اور زیر آب علاقوں سے دور رہیں اور غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔