وقاص احمد: اسلامپورہ کے علاقے میں 25 سالہ ٹک ٹاکر ارشمہ کی فلیٹ سے پھندا لگی لاش برآمد ہونے کا واقعہ پیش آیا ہے۔
پولیس کے مطابق ارشمہ بیوٹیشن کا کام کرتی تھی اور فلیٹ میں اکیلی رہائش پذیر تھی۔
اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور لاش کو تحویل میں لے کر ہسپتال کے ڈیڈ ہاؤس منتقل کردیا۔ ایس پی سٹی ارشد حیات کانجو کے مطابق واقعے کی تحقیقات جاری ہیں اور خودکشی سمیت تمام پہلوؤں کو مدنظر رکھا جارہا ہے۔
ایس پی سٹی نے بتایا کہ پوسٹمارٹم رپورٹ کی روشنی میں مزید قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔