ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 لاہور میں گرمی کی شدت برقرار، درجہ حرارت 36 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان

 لاہور میں گرمی کی شدت برقرار، درجہ حرارت 36 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

مریم مظہر:باغوں کے شہر لاہور میں گرمی کی شدت برقرار ہے، جبکہ محکمہ موسمیات نے آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کی پیشگوئی کی ہے, کم سے کم درجہ حرارت 26 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کی توقع ظاہر کی گئی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ہواؤں کی موجودہ رفتار 11 کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی ہے، جو بڑھ کر 12 کلومیٹر فی گھنٹہ تک جا سکتی ہے، جبکہ کم سے کم رفتار 6 کلومیٹر فی گھنٹہ رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ لاہور میں ہوا میں نمی کا تناسب 74 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے باعث گرمی کی شدت اور حبس میں اضافہ محسوس کیا جا سکتا ہے۔