سٹی 42 : فیصل آباد میں سوشل میڈیا پر خود کو پولیس ملازم ظاہر کرنے والا ملزم گرفتار کرلیا گیا۔
ایس ایچ او تھانہ بلوچنی کی زیر نگرانی اے ایس آئی عبدالباسط نے کاروائی کرتے ہوئے ملزم وسیم ( جعلی پولیس ملازم) کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق ملزم کے قبضہ سے پولیس یونیفارم برآمد ہوئی۔ گرفتار ملزم پولیس یونیفارم میں سوشل میڈیا پر تصا ویر اپلوڈ کر کے خوف و حراس پھیلا تا تھا۔ ملزم نے علاقہ میں خود کو پولیس اہلکار ظاہر کرکے شہریوں کو حراساں کیا۔
پولیس نے ملزم کےخلاف مقدمہ درج کرکے کارروائی کا آغاز کر دیا۔