ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جعلی فوجی افسر بن کر دھوکہ دہی کرتے ہوئے افغان شہری گرفتار

جعلی فوجی افسر بن کر دھوکہ دہی کرتے ہوئے افغان شہری گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : این سی سی آئی اے نے کارروائی کے دوران افغان شہری کو جعلی فوجی افسر بن کر دھوکہ دہی کرتے ہوئے گرفتار کرلیا ۔ 

سینئر سول جج ایبٹ آباد کی اجازت سے چھاپہ مار کر ملزم کو گرفتار کیا گیا۔ ملزم کی شناخت رضوان اللہ شیرزاد ولد خیر اللہ، جس کے قبضے سے آئی فون 7 پلس اور متعدد سم کارڈز برآمد ہوئے۔ ملزم جعلی شناخت پر پاکستانی سمز استعمال کر رہا تھا اور واٹس ایپ کے ذریعے عوام کو دھوکہ دے رہا تھا۔ 

 تفتیش میں انکشاف ہوا کہ ملزم کا پاکستانی ویزا 2023 میں ختم ہو چکا، غیر قانونی طور پر مقیم تھا۔

ملزم کے خلاف ایف آئی آر نمبر 58/2025 درج، دفعات 16 پیکا 2016 ترمیم شدہ 2025، 419 اور 420 پی پی سی کے تحت کارروائی کی جائے گی۔