ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈالر کی قیمت میں کمی

ڈالر کی قیمت میں کمی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : انٹربینک میں امریکی ڈالر کی قیمت میں کمی ہوئی ہے۔ 

سٹیٹ بینک کے مطابق انٹربینک میں امریکی ڈالر 4 پیسے سستا ہوگیا ، انٹربینک میں ڈالر 281.71 روپے سے کم ہوکر 281.67 روپے پر بند ہوا ۔

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر 10 پیسے سستا ہوکر 283.20 روپے پر آگیا۔ اوپن مارکیٹ میں یورو 3 پیسے کمی سے 330 روپے، برطانوی پاؤنڈ 1.68 روپے مہنگا ہوکر  380.93 روپے، جبکہ یو اے ای درہم  77.10 روپے پر برقرار ، اور سعودی ریال بھی 75.40 روپے پر برقرار رہا۔