سٹی42: کئی عوامل کے زیراثر سونے کی قیمت مسلسل بڑھ رہی ہے۔ جمعرات کو پاکستان کی بلین مارکیٹ میں سونے کی قیمت مزید بڑھ گئی۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 3ہزار 540ڈالر رہی جبکہ مقامی صرافہ مارکیٹوں میں 24قیراط سونے کی فی تولہ قیمت 3لاکھ 76ہزار 700روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔ فی دس گرام چوبیس قیراط سونے کی قیمت بھی 3لاکھ 22ہزار 959روپے ہوگئی۔
فی تولہ چاندی کی قیمت 4ہزار 315روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت 3ہزار 699روپے ہے۔