ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

غیر اخلاقی ویڈیوز بنانے والے 5 ٹک ٹاکرز گرفتار

غیر اخلاقی ویڈیوز بنانے والے 5 ٹک ٹاکرز گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: مردان میں ٹک ٹاک پر غیر اخلاقی ویڈیوز بنانے والے 5 ٹک ٹاکرز کو گرفتار کرلیا گیا۔  

رپورٹ کے مطابق وفاقی اداروں نے کے پی پولیس سے رابطہ کر کے سوشل میڈیا پر غیر اخلاقی ویڈیوز پوسٹ کرنے والے ٹک ٹاک اور فیس بک اکاؤنٹس کیخلاف مشترکہ کاروائی کا فیصلہ کرتے ہوئے کریک ڈاؤن شروع کردیا۔

کارروائی کے دوران کے پی پولیس نے مختلف غیر اخلاقی ویڈیوز بنانے والے 5 ٹک ٹاکرز کو گرفتار کرلیا ہے۔

پشاور کے تھانہ چمکنی نے بھی غیر اخلاقی ویڈیوز بنانے ٹک ٹاکرز کو گرفتار کیا۔ 

واضح رہے کہ ان دنوں سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز بلخصوص ٹک ٹاک پر غیر اخلاقی ویڈیوز میں اضافہ ہوتا جارہا ہے۔