ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب میں سیلاب سے 10 لاکھ ایکڑ زرعی رقبہ متاثر، فصلیں پانی میں ڈوب گئیں

پنجاب میں سیلاب سے 10 لاکھ ایکڑ زرعی رقبہ متاثر، فصلیں پانی میں ڈوب گئیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

علی رامے :پنجاب میں سیلاب کے باعث اب تک تقریباً 10 لاکھ ایکڑ زرعی رقبہ متاثر ہو چکا ہے، لاہور سمیت صوبے کے مختلف اضلاع میں کھیتوں اور فصلوں میں پانی بھرنے کے باعث زراعت کو شدید نقصان پہنچا ہے۔

 محکمہ زراعت پنجاب کے مطابق کپاس، چاول، مکئی اور سبزیوں کی فصلیں شدید متاثر ہوئیں،ضلع وار اعداد و شمار پانی اترنے کے بعد سامنے آئیں گے،کھڑی فصلوں سے کسانوں کو بھاری نقصان ہوا ہے،حکومت نقصانات کے سروے کے بعد کسانوں کو امدادی پیکج دے گی،اگر بحالی اقدامات میں تاخیر ہوئی تو اگلی فصل بھی متاثر ہوگی۔

دریائے راوی، ستلج اور چناب میں حالیہ طغیانی نے زرعی علاقوں کو لپیٹ میں لیا۔