ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شبلی فراز اور کنول شوذب کی توہینِ عدالت کی درخواستیں عدم پیروی پر خارج

 شبلی فراز اور کنول شوذب کی توہینِ عدالت کی درخواستیں عدم پیروی پر خارج
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

احتشام کیانی : اسلام آباد ہائیکورٹ نے شبلی فراز اور کنول شوذب کی توہینِ عدالت کی درخواستیں عدم پیروی پر خارج کر دیں۔
پی ٹی آئی کےدونوں رہنماؤں نے اپنے نام سفری پابندی کی فہرست سے نہ نکالنے پر یہ درخواستیں دائر کی تھیں، تاہم دو بار کیس کال ہونے کے باوجود کوئی وکیل پیش نہ ہوا جس پر جسٹس طارق محمود جہانگیری نے درخواستیں خارج کر دیں۔

دونوں رہنمائوں نے عدالتی حکم پر عمل درآمد نہ ہونے پر توہین عدالت کی درخواستیں دائر کر رکھی تھیں۔