ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سیلاب کے بعد مختلف بیماریاں پھیلنے کا خدشہ، ہیلتھ ایڈوائزری جاری  

سیلاب کے بعد مختلف بیماریاں پھیلنے کا خدشہ، ہیلتھ ایڈوائزری جاری  
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:وزارت صحت نے سیلاب کے بعد مختلف بیماریاں پھیلنے کے خدشے کی ہنگامی ہیلتھ ایڈوائزری جاری کر دی۔

 ہیلتھ ایڈوائزری کے مطابق سیلاب کے بعد ہیضہ، ٹائیفائیڈ، اسہال کی بیماریاں پھیلنے کا خدشہ ہے۔

 وزارت صحت کی ایڈوائزری میں بتایا گیا ہے کہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ٹھہرا ہوا پانی ڈینگی، چکن گونیا اور ملیریا کے  پھیلاؤ کا باعث بن سکتا ہے۔

 اس کے ساتھ ہی ایڈوائزری میں شہریوں کوبیماریوں سے بچنے کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔

 دوسری جانب عالمی ادارہ صحت نے بھی پاکستان میں سیلاب کے باعث وبائی امراض میں اضافے کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے بتایا کہ پاکستان میں سیلاب کے بعد ڈینگی کے کیسز میں 41 فیصد اور ملیریا میں 26 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بلوچستان اور سندھ میں ہیضہ پھیل رہا ہے جبکہ خیبر پختونخوا میں خارش، جلدی امراض، سانپ اور کتوں کے کاٹنے کے کیسز بڑھ گئے ہیں۔

 عالمی ادارہ صحت نے خبردار کیا ہے کہ فوری اقدامات نہ کیے گئے تو پاکستان کا صحت کا نظام وباؤں کے بوجھ تلے دب سکتا ہے۔