ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسپتالوں میں مفت ہارٹیکلچر کی سہولیات،محکمہ صحت اور پی ایچ اے لاہور کے درمیان معاہدہ طے

اسپتالوں میں مفت ہارٹیکلچر کی سہولیات،محکمہ صحت اور پی ایچ اے لاہور کے درمیان معاہدہ طے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 درنایاب :وزیر ہاؤسنگ بلال یاسین اور وزیر صحت خواجہ عمران نذیر کی ملاقات میں محکمہ صحت اور پی ایچ اے لاہور کے درمیان باہمی تعاون کا معاہدہ طے پا گیا۔ اس موقع پر ڈی جی پی ایچ اے لاہور راجہ منصور احمد بھی موجود تھے۔

وزیر ہاؤسنگ بلال یاسین نے بتایا کہ پی ایچ اے لاہور، محکمہ صحت کے اسپتالوں میں مفت ہارٹیکلچر کی سہولیات فراہم کرے گا تاکہ اسپتالوں کا ماحول خوشگوار اور بہتر بنایا جا سکے۔

مزید برآں، کلینک آن وہیلز پروگرام کے تحت پی ایچ اے کے پارکس میں مالیوں کو مفت علاج و معالجے کی سہولیات بھی فراہم کی جائیں گی۔

وزیر ہاؤسنگ بلال یاسین کا کہنا تھا کہ سرکاری اداروں کے درمیان سہولیات کی فراہمی کے کلچر کو فروغ دیا جا رہا ہے، جو عوامی فلاح کے لیے ایک مثبت قدم ہے۔